کتابی سلسلے''ایوان نعت'' 


تقدیسی شاعری مثلاً حمد‘نعت‘منقبت اور سلام جیسی اصناف کے فروغ کے لئے ’’ایوانِ نعت‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سلسلے کا خیرمقدم ادبی حلقہ نے نہ صرف والہانہ انداز سے کیا ہے بلکہ نعت گو شعرا بھی اس میں ذوق وشوق سے شرکت کررہے ہیں۔اس کی تیسری جلدکی طباعتی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے بعد چوتھی جلد ترتیب دی جائے گی جو حمد اور نعت پر مشتمل ہوگی۔اس میں شرکت کے لئے سبھی نئے اور پرانے شعرا سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ایک حمد یا ایک نعتِ پاک کے ساتھ تصویر اور سوانحی خاکہ ارسال کریں۔مجلد کتاب کی قیمت ۲۰۰؍روپے اور غیر مجلد کی قیمت ۱۵۰؍ روپے ہے جو پیشگی لی جاتی ہے۔بیرون ہند ممالک کے لئے قیمت فی کتاب ۱۵؍ڈالر(مجلد)اور ۱۰؍ڈالر(غیر مجلد) ہے۔
رابطہ۔سعید رحمانی۔اڈیٹرادبی محاذ۔دیوان بازار۔کٹک۔753001(اڑیسہ)انڈیا ۔