غلام ربانی فدا

شخص وعکس
عالم اسلام کے مشہورنعت گو شاعر ، ادیب و قلمکار جناب حافظ وقاری مولاناغلام ربانی فداؔ کی شہرت اب اُن کی خدمت نعت کے حوالے سے عالمی سطح پر دستک دے رہی ہے ۔اُن کے حالات زندگی ، تعلیمی اور ادبی پس منظرکے بارے میں ایک جامع تعارف مندرجہ ذیل ہے:
غلام ربانی فداؔ کی پیدائش ہیرور (ضلع ہاویری) میں ہوئی۔والدہ ماجدہ فیروزہ بانو شیوپور تعلقہ ہانگل کی متوطن ہیں اور والد جناب نوراحمداکی اپنے علاقے کے مشہورسیاسی لیڈرہیں۔ہیروراورڈانڈیلی(ضلع کاروار) حیدرآباد(دکن)میں تعلیم کے جملہ مراحل طے ہوئے توحافظ قرآن وقارئ کی سند ڈانڈیلی سے حاصل کی اوردرس نظامی،بی اے ،ڈپلومہ ان عربک کی حیدرآبادمیں تعلیم مکمل کی۔ دین وادب کی خدمت سے جڑ گئے ہیں۔اللہ رب العزت نے بہت ہی کم عمری میں بے پناہ شہرت عطاکی۔نثراورنظم میں تحریریں اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔خاص طور حمدونعت کے فروغ کے لئے سراپااضطراب ہیں۔اسی بناپر اگست ۲۰۱۰ ؁ میں آل انڈیاتحریک فکرنعت کی بنا رکھی ۔جس کامقصد مستحق نعت گو شعراکے مجموعہائے کلام شائع کرانا،ادب نعت کے حوالے سے مذاکرے،نعتیہ مشاعرے منعقدکرنا۔خالص حمدونعت کارسالہ جاری کرناہے۔ مرکزی حمدونعت اکیڈمی دہلی کے رکن اور حمدونعت اکیڈمی شاخ ریاست کرناٹک کے ریاستی صدرہیں۔اور ہندوستان کاپہلاحمدونعت کامعیاری ادبی رسالہ جہان نعت کااکٹوبر۲۰۱۰ ؁ء میں ہری ہرسے آغازکیا اورالحمداللہ جہان نعت مسلسل شائع ہورہاہے۔جس کے ذریعے حمدونعت کہنے والے شعراکی فکرسازی کی جارہی ہے۔عالمی سطح حمدونعت کاپہلا ویب ورژن رسالہ دوماہی جہان نعت بھی شائع ہورہاہے۔تمام شمارے انٹرنیٹ پردستیاب ہیں جسے مشہورسائٹ گوگل پرjahan-e-naat کے الفاظ میں Searchکیاجا سکتا ہے۔شاعری کی ابتدائی دورمیں جناب میکش اجمیری سے شرف تلمذحاصل کیا۔ ریاست کے علاوہ بیرون ریاستوں کے مختلف اہم شہروں میں مشاعرے پڑھنے کے مواقع ملے۔ملک وبیرون ملک کے رسائل و اخبارات میں کلام اور مضامین شائع ہوئے۔اشاعت کا یہ سلسلہ۲۰۰۵ سے آج تک جاری ہے۔آل انڈیاتحریک فکرنعت کے یراہتمام اب تک درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔
تصنیف وتالیف:
شائع شدہ؛
,گلزارنعت,,,جلوہ گاہ طیبہ,,,شہرآرزومیں,,,,قلم آشنا,,,,آسان نماز,,,المؤمنات جلداول,,,,علامہ اخترکچھوچھوی فن اورشخصیت
اس کے علاوہ نثرونظم پرمشتمل مذہبی وادبی ۲۲کتابیں اشاعت کے منتظرہیں۔
زیرقلم:
*سیرتِ رحمتِ عالم(منظوم)*القرآن المنظوم(کلام اللہ کا لفظی اردو منظوم ترجمہ)* قرآن اور کائنات(سائنس و تحقیقات)
اس کے علاوہ انٹرنٹ پر ادبی سرگرمیاں ۲۰۰۸ء ؁ سے جاری ہیں۔کئی ویب سائٹس کا رکن ہوں اور ان سائٹس پر کلام و مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔
اعزازات:
۔فیضان رضا ایوارڈ۲۰۰۹
حسان بن ثابت ایوارڈ ۲۰۱۰۔
ذمہ داریاں:
بانی صدر آل انڈیاتحریک فکرنعت ہیرور
صدرحمدونعت اکیڈمی شاخ کرناٹک
ممبرمرکزی رحمدونعت اکیڈمی نئی دہلی
مدیراعلیٰ جہان نعت ہیرور
سیکرٹیری الاشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی

Email :
gulamrabbanifida@gmail.com
jahanenaat@gmail.com
www.maqbooliya.com