سیدنفیس دسنوی ایک نظرمیں
سید نفیس دسنوی صاحب کا تعلق ایک ایسے ذی وقار خانوادے سے ہے جس کا ماحول سراسردینی وادبی رہا ہے۔چنانچہ فطری طور پر طبیعت میں اصلاح پسندی بھی ہے اور شاعری کا رچا بسا ذوق بھی وراثت میں ملا ہے۔غزل کے شاعر ہیں مگر حمد ونعت بھی بڑی عمدہ کہہ لیتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ ان کی غزلوں میں بھی حمدیہ اور نعتیہ اشعار کی مثالیں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔
ان کا آبائی وطن دسنہ(بہار) ہے لیکن کٹک میں ان کی ولادت ۲؍ فروری ۱۹۵۰ ؁ء کو ہوئی والدِ مرحوم پروفیسرسید منظر حسن دسنوی اپنے وقت کے ایک معتبر شاعر‘ادیب اور نقاد تھے۔ان کے برادرِ گرامی جناب سید شکیل دسنوی صاحب بھی عصرِ حاضر کے معروف شاعر‘ ادیب اور ناقد ہیں۔اڑیسہ میں محکمۂ معدنیات واراضیات سے ملازمت کا آغاز کیا اور جوائینٹ ڈائریکٹر کے عہدے تک ترقی کرکے وظیفہ یاب ہوئے۔فراغت کے اس زمانے میں زبان وادب کی خدمت کے لئے خود کو وقف کررکھا ہے۔ان کا اولین شعری مجموعہ’’حرفِ جاوداں‘‘ منظرِ عام پر آکر اہلِ ادب سے خراج حاصل کرچکا ہے ۔ایک نعتیہ مجموعہ زیرِ ترتیب ہے۔خاص بات یہ ہے کہ سید نفیس دسنوی ادبی محاذ کے مدیرِ معاون کی حیثیت سے رسالے کے فروغ میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کی توسیع کے لئے ہر ممکنہ اقدامت کرتے رہتے ہیں۔ 
رابطہ:۔پلاٹ نمبر۔205/D‘سیکٹر نمبر۔۶؍سی۔ڈی۔اے کالونی۔بیڑا ناسی۔کٹک۔753014(اڑیسہ)

موبائل۔9437067585 







Design By Gulam Rabbani Fida نعت کمپوزنگ پوئنٹ اینڈویب ڈیزائننگ پوئنٹ