"کتابی سلسلہ "ایک شاعرایک غزل


 شعرا کے تذکروں پر مبنی کتابی سلسلہ’’ایک شاعر ایک غزل‘‘ ۲۰۰۶ ؁ء سے جاری ہے۔ابتک اس کی سات جلدیں شائع ہوچکی ہیں جن میں تقریباً۷۰۰؍شعرا کا تعارف پیش کیا جا چکا ہے۔تعارف کے ساتھ کلام پر مختصر ساتبصرہ اور تصویر بھی شامل ہوتی ہے۔تذکرہ نویسی کی کتاب عموماً عموماً علاقائی نوعیت کی ہوتی ہے مگر اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پوری اردو دنیا کی نمائندگی ہوتی ہے۔ہند وپاک کے علاوہ نیپال‘امریکہ ‘جرمنی اور انگلینڈ کے شعرا اس میں شامل رہتے ہیں۔ادبی حلقوں میں اس کی بڑی پزیرائی ہورہی ہے۔سرِ دست اس کی آٹھویں جلد زیرِ ترتیب ہے۔اردو دنیا کے سبھی شعرا سے اس میں شرکت کی گزارش ہے۔
اس میں شامل ہونے کے لئے اپنی ایک غزل‘چند منتخب اشعار‘تصویر اور سوانحی خاکہ ارسال کریں۔مجلد کتاب کی قیمت۲۰۰؍روپے اور غیر مجلد کی قیت ۱۵۰؍ روپے ہے۔ جو اسلئے پیشگی لی جاتی ہے کہ طباعتی امور میں معاون ہو۔بیرونِ ہند ممالک کے لئے قیت۱۵؍ڈالر اور۱۰؍ڈالر ہے۔
رابطہ:۔ سعید رحمانی۔ایڈیٹرادبی محاذ۔دیوان بازار۔کٹکَ753001(اڑیسہ)۔انڈیا ۔